ہم نے ہر سال اپنا جشن آزادی منایا ہے مگر شاید کبھی بھی یہ سوچ کر نہیں منایا کہ خدانخواستہ یہ ہمارا آخری جشن تو نہیں؟ اور یہی اسس قوم کی سلامتی کی نشانی ہے. ہمیں اس ملک پر، اس کے وجود پر، اس کے جواز پر یقین ہے اور یہی یقین انشااللہ اس ملک کو قائم رکھے گا. بلا شبہ ہم میں بہت خامیاں ہیں. ہم بد عنوان ہیں...سچ بولنے سے ڈرتے ہیں...طاقت سے خوف کھاتے ہیں...ہم نے اپنے مذہب کو اپنی پسند کے مطلب دے دیے ہیں اور آج ہم پوری دنیا میں اپنی پسند کے مذہب کے اکیلے ٹھیکیدار بن چکے ہیں. مگر ہمیں یہ یقین ہونا چاہیے کہ یہ خامیاں ہمارے خمیر کا حصّہ نہیں ہیں. ہم بنیادی طور پر ایک بلند مقصد کی حامل قوم ہیں. ہمارا عزم بلند ہے. ہماری نیّتیں صاف ہیں. ہم برداشت اور ترقی کے سفیر ہیں. ہم انسانیت کے عظیم ترین پیغام اسلام کی حامل قوم ہیں. ہم جئیں گے...عزت کے ساتھ جیئیں گے... اور سب کو جینے کا راستہ بھی دکھائیں گے. ہم نے مایوسی میں بہت وقت گزارا ہے مگر وہ بھی اسس لیے کہ کی گروہوں کے لیے ہمارا مایوس رہنا بہت منافع بخش ہے. مگر ہم مایوس کیوں ہو؟ اگر صرف ہماری صاف نیّت، عزم بلند اور یقین مستحکم ہو تو ہمارے مایوس رہنے کا تو کوئی جواز ہی نہیں رہتا. ہمارا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے. بہت ٹھوکریں لگیں گی...بہت رکاوٹیں سامنے آییں گی... مگر...اگر ثابت قدمی سے چلتے رہے تو....میں بھی دیکھوں گا....اور تم بھی دیکھو
گے....انشااللہ
Strings with "Mein to dekhoon ga" specially for this independence day...Many many congratulations Pakistan
0 comments:
Post a Comment